پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں صرف ایک فاسٹ بولر کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اعلان پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود کے علاوہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور کامران غلام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم آؤٹ
ٹیم میں سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، ساجد خان اور زاہد محمود کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
The men’s national selection committee has confirmed Pakistan’s playing XI for the second Test against England, starting in Multan on Tuesday, 15 October.#PAKvENG | #TestAtHome pic.twitter.com/WzLnC0lfYQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2024
انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے گزشتہ روز 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد اور نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے 6 نئے کھلاڑیوں علاوہ حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی اور ساجد خان کو شامل کیا گیا تھا۔
Stokes and Potts replace Woakes and Atkinson for the second Test against Pakistan 🏴
Full story: https://t.co/wBYfaLLOsp pic.twitter.com/cFD3vlSeHE
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 14, 2024
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ملتان میں شروع ہوگا، جس کے لیے انگلینڈ نے 2 بنیادی تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان پہلے ہی کردیا ہے، ہیم اسٹرنگ انجری سے صحتیاب ہونے والے بین اسٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حثیت سے ایک مرتبہ پھر اپنی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔