بھارتی اداکار شکتی کپور کی اداکارہ صاحبزادی شردھا کپور نے اپنی لو لائف کے حوالے سے طویل عرصہ خاموشی اختیار کیے رکھنے کے بعد بالآخر محبت کے رشتے میں بندھ جانے کا اعتراف کرلیا۔
شردھا کپور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے کی عادی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے حوالے سے زیرِ گردش افواہوں پر کان نہیں دھرتیں اور اپنے شوبز کرئیر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ 2013 میں ساتھی اداکار ادتیا رائے کپور کے ساتھ نام جڑنے پر شردھا کپور نے خاموشی اختیار کیے رکھی تھی، وہیں رواں برس فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کے لکھاری راہول مودی کے ساتھ افیئرز کی خبروں پر بھی واضح مؤقف جاری نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ شردھا کپور کون سے پاکستانی گانے کی فین نکلیں؟
شردھا کپور نے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کی تھی جس میں راہول مودی کو ان کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا اور انہوں نے بطور کیپشن لکھا تھا کہ ’دل رکھ لے لیکن نیند واپس کر دے یار‘۔ لیکن کچھ دنوں بعد دونوں کے بریک اپ کی خبریں پھیل گئیں، اس کی وجہ شردھا کپور کا انسٹاگرام اکاؤنٹ سے راہول مودی کو ان فالو کرنا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے شردھا کپور کو بالی وڈ کی سنگل اداکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا لیکن اب شردھا کپور کے نئے دیے گئے انٹرویو نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے۔ شردھا کپور نے کہا کہ مجھے اپنے ہمسفر کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، مجھے اپنے پارٹنر کے ساتھ فلم دیکھنا، ڈنر کرنا اور گھومنے جانا بہت زیادہ پسند ہے۔
مزید پڑھیں:شردھا کپور نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کی وجہ بتادی
شردھا کپور نے کہا کہ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کو اپنے پارٹنرز کے ساتھ کسی نہ کسی مشاغل میں مصروف رہنا یا پھر بغیر کچھ کیے بھی ایک ساتھ رہنا پسند ہے۔ یہ میری فطرت ہے البتہ میرے اسکول فرینڈز سے بھی اگر میری ملاقات نہیں ہو پاتی تو بھی میرا موڈ خراب ہو جاتا تھا، گزشتہ روز ہمارے گھر میں فیملی لنچ کا اہتمام کیا گیا جس سے میرا موڈ بہت خوشگوار ہو گیا اور ایسی ہی میں اپنی محبت کے حوالے سے بھی ہوں۔
شردھا کپور نے کہا کہ شادی پر یقین ہونا کہ نہ ہونا کوئی سوال ہی نہیں ہے اصل سوال یہ ہے کہ خود صحیح شخص ہونا اور کسی ایسے شخص کے ساتھ ہونا جو آپ کے لیے صحیح ہے اور اگر 2 لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں تو ان کو شادی کرلینی چاہیے لیکن اگر ان کو ایسا نہیں لگتا تو پھر ان کو شادی نہیں کرنی چاہیے، دونوں ہی صورتیں ٹھیک ہیں۔