بھارتی اداکارہ شردھا کپور کون سے پاکستانی گانے کی فین نکلیں؟

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سپر ہٹ گانے ‘بلاک بسٹر’ نے ریلیز ہوتے ہی جہاں پوری دنیا کے لوگوں کے دل جیت لیے وہیں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور بھی ’بلاک بسٹر‘ جیسے سپر ہٹ پاکستانی گانے کی فین نکلیں۔

شردھا کپور جو ان دنوں اپنی فلم ‘استری 2’ کی پروموشن میں مصروف ہیں،  اور مختلف انٹرویوز بھی دیتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ گانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ایک گانا انہیں بہت پسند آرہا ہے جو ان کی میوزک پلے لِسٹ میں بھی ٹاپ پر ہے، یہ گانا گلوکار فارس شفیع، عمیر بٹ اور گھڑوی گروپ کا ’بلاک بسٹر‘ ہے۔

شردھا کپور نے کہا کہ یہ گانا نہ صرف بہترین ہے بلکہ اس کے بیٹس بھی بےحد کمال کے ہیں، اداکارہ کے پسندیدہ گانے کا نام سُن کر اُن کے ساتھ بیٹھے اداکار راجکمار راؤ نے ‘بلاک بسٹر’ کی دُھن بھی گنگنائی۔

‘بلاک بسٹر’ کے میوزک کمپوزر ذوالفقار جبار خان المعروف ‘زلفی’ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شردھا کپور کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ فن کی حوصلہ افزائی سرحدوں کی محتاج نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Xulfi (@zulfiqarjkhan)


زلفی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ ان کا گانا ‘بلاک بسٹر’ شردھا کپور کی پلے لِسٹ میں ٹاپ پر ہے اور راجکمار راؤ نے جس طرح ‘بلاک بسٹر’ کی دُھن گنگنائی وہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے شردھا کپور کی نئی فلم ’اسٹری ٹو‘ کی کامیابی کے لے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ رواں سال 25 مئی کو ریلیز ہونے والے گانے ‘بلاک بسٹر’ نے یوٹیوب پر 35 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں، اس گانے کے گلوکاروں میں فارس شفیع، عمیر بٹ اور گھڑوی گروپ شامل ہیں۔ اور گانے کے بول پنجابی، انگریزی اور اردو پر مشتمل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو کھولنے پر ایران کا شکریہ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کا ایک اوور اور کئی سوال، کرپشن کی تحقیقات شروع

ایران امریکا معاہدے کی جانب اہم پیشرفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

حق دو کراچی کے بینرز لگانے اور چھاپنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، حافظ نعیم کا پیپلز پارٹی پر الزام

ٹائم میگزین: 100 بااثر افراد کی فہرست میں نیویارک میئر ممدانی بھی، اور کون شامل؟

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟