بونوں کے خاندان میں 6 فٹ کا واحد شخص ؟

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

6فٹ لمبا پیٹ  بتاتا ہے کہ بونوں کے خاندان میں بڑا ہونا کیسا ہے؟ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں ایک گھرانہ ایسا ہے جس کے تمام افراد بونے ہیں جبکہ ان کے گھر کا ایک فرد پورے چھ فٹ قد کا حامل ہے۔

اس بونے خاندان میں پِیٹ موٹزنگو کا قد چھ فٹ ہے۔ ان کے گھرانے کے ہربالغ فرد کا قد 4 فٹ 10 انچ سے کم ہے جو طبی طور پر بونا پن کے زمرے میں آتا ہے۔ پیٹ کا کہنا ہے کہ کئی بار ایسا وقت بھی آیا جب اس کی خواہش تھی کہ وہ بونا ہو تاکہ وہ ہجوم میں فٹ ہونے کے بارے میں کم قصور وار محسوس کر سکے۔ اس دباؤ میں پیٹموٹزنگو ہمیشہ کسی سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

اس کی ماں وکی نے کے مطابق وہ معاشرے کے اس خیال کے مطابق تھا کہ ایک شخص کیسا نظر آنا چاہیے، لیکن گھر میں، وہ ایک عجیب آدمی کی طرح محسوس کرتا تھا۔

پیٹ کہتے ہیں کہ وہ اپنے پستہ قد بھائی اینڈریو سے ایک عرصے تک حسد کرتے رہے۔ اینڈریو کئی مرتبہ ریڑھ کی ہڈی کی جراحی اور سانس میں دقت کی باعث ہسپتال میں داخل رہے اور انہیں خصوصی توجہ ملتی رہی لیکن پیٹ کو یہ پیار اور توجہ نصیب نہ ہوا۔

پیٹ کا بھائی اینڈریو بھی پیٹ سے حسد کرتا رہا کیونکہ پیٹ نارمل ہے، سارے کام کرسکتا ہے، تندرست ہے اور لمبے قد کا مالک بھی ہے۔

بونے قد کے گھروالوں کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ خود نارمل پیٹ کے مسائل بھی ہیں۔ کئی مرتبہ اہلِ خانہ پارک اور جھولوں میں جاتے ہیں تو پستہ قد گھرانوں کو اجازت نہیں ملتی اور وہاں پیٹ تنہا جاتے ہوئے اداس ہوجاتا ہے۔

پیٹ کو اپنے اہل خانہ سے عوامی سلوک اور مذاق اڑانے سے دکھ ہوتا ہے اور وہ ذہنی دباؤ میں رہتا ہے،تاہم اب پیٹ اور اینڈریو ملکر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہیں اور دنیا بھر میں مشہور بھی ہوچکے ہیں۔، پیٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ