ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامران غلام نے ڈیبیو ٹیسٹ سینچری بنا کر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے 191 گیندیں کھیل کر اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں پہلی سینچری مکمل کی۔ کامران غلام 13ویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں، جنہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو میں سینچری اسکور کی ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
Kamran Ghulam shines bright! 👏
List of 🇵🇰 players who scored a century on their Test debut.#PAKvENG | #TestAtHome pic.twitter.com/AkUWa1ROk0— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2024
خالد عباداللہ پہلے پاکستانی بلے باز تھے، جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سینچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے اکتوبر 1964 میں یہ اعزاز کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا تھا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جا رہی 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے اننگز کے آغاز میں ہی 2 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ تاہم صائم ایوب اور کامران غلام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 149 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم 168 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 77 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ اس کے بعد سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام بھی 118 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
وکٹ پر کھڑے کامران غلام کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے تاہم وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کامران غلام کی ڈیبیو ٹیسٹ سینچری بنا کر منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے 191 گیندیں کھیل کر اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں پہلی سینچری مکمل کی۔ کامران غلام 13ویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں، جنہوں ٹیسٹ ڈیبیو میں سینچری اسکور کی۔
خالد عباداللہ پہلے پاکستانی بلے باز تھے، جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ مین سینچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے اکتوبر 1964 میں یہ اعزاز کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا تھا۔
یہاں یہ بات واضح رہے کہ کامران غلام اپنے پہلے ٹیسٹ کی پہلی ہی اننگز میں نصف سینچری اسکور کرچکے ہیں اور 2023 کے بعد چوتھے نمبر پر کسی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔ انہوں نے بابر اعظم کے 41 رنز کے بہترین اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عبداللہ شفیق اور صائم ایوب اوپننگ کے لیے آئے تاہم 15 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔ پاکستان کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق 7ویں اوور کی تیسری گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ جیک لیچ نے انہیں 7 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ عبداللہ شفیق نے 7 رنز کے عوض 28 گیندوں کا سامنا کیا۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود 9ویں اوور کی چوتھی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 7 گیندیں کھیل کر 3 رنز سمیٹے۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری وکٹ بھی جیک لیچ نے حاصل کی۔
15 سے 19 اکتوبر کے دوران کھیلے جانے والے میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کو شامل کیا ہے جبکہ عامر جمال بطور آل راؤنڈر 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔ شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان، زاہد محمود۔
مزید پڑھیں:دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم آؤٹ
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا ہے، کپتان بین اسٹوکس اور میٹ پوٹس کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ باولرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو دوسرے ٹیسٹ سے آرام دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جوئے روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، برائیڈن کرس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر پر مشتمل ہے۔
کامران غلام کو ٹیسٹ کیپ مل گئی
پاکستانی بلے باز کامران غلام کو ٹیسٹ کیپ مل گئی ہے۔ وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 257ویں کھلاڑی ہیں۔ ٹیم میں موجود سینئر کھلاڑی وکٹ کیپر محمد رضوان نے کامران غلام کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔ اس موقع پر بابراعظم کی جگہ لینے والے بلے باز بہت خوش دکھائی دیے۔
Pakistan’s Test player No. 2️⃣5️⃣7️⃣ @KamranGhulam7 is ready to make his country proud 🤩🧢#PAKvENG | #TestAtHome pic.twitter.com/cfJSUkYjLU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2024
یاد رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47رنز سے شکست دی تھی۔ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان وہ واحد ٹیم بن گئی جس نے پہلی اننگز میں 500رنز بھی بنائے اور ایک اننگز سے شکست بھی ہوئی۔ کپتان شان مسعود نے بھی تاریخی شکست کے بعد ایک ریکارڈ اپنے نام کیا، وہ واحد کپتان ہیں جنہوں نے کپتانی سنبھالنے کے ساتھ ہی اوپر تلے 6میچ ہارے ہیں۔ پے در پے شکستوں کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے بعد سب سے آخری نمبر پر براجمان ہے۔