انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے سابق کپتان بابراعظم کو سیریز کے درمیان آرام دینے پر سخت تنقید کی ہے۔
ایک بیان میں ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چند سال میں 27 سلیکٹرز، کئی سربراہان اور کپتان بھی بدلے، اتنی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔
کمنٹیٹر ناصر حسین نے مزید کہا کہ پی سی بی میں اتنا عدم تسلسل ہے کہ معلوم نہیں آگے کیا ہوگا۔ جب اتنی تبدیلیاں ہوں تو آپ طویل پلان نہیں بنا پاتے بلکہ محدود پلان ہی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم انگلینڈ سیریز سے ڈراپ: ’ہم نے دنیائے کرکٹ میں اپنا مذاق ہی بنوا لیا‘
انہوں نے بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے عین درمیان میں آرام دینے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سیریز کا ایک میچ بُرا ہوا اور آپ نے طے کرلیا کہ بابر اعظم کو آرام دینا ہے۔ یا تو یہ سیریز سے پہلے کیا جاتا یا تینوں میچز کے بعد آرام دینے کی بات کی جاتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ بابر اعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں ہے، مسئلہ پاکستان کرکٹ کو جس انداز میں چلایا جارہا ہے وہ ہے۔
"The issue is behind the scenes!"
Nasser and Athers analyse what's going wrong with Pakistan cricket 💭 pic.twitter.com/VL04Ij4z91
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) October 14, 2024
مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین کے تجزیے پر تبصرہ کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا میرے خیال میں بالآخر یہ (دونوں) مسئلے کو بھانپ گئے ہیں۔
I think finally boys are on too something here 🤪 https://t.co/AbKlRYXnL4
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 14, 2024
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ناصر حسین درست کہہ رہے ہیں کہ مسئلہ بابر اعظم یا شاہین شاہ کا نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ وہاں ہے جو بورڈ چلاتے ہیں اور بار بار چیزوں کو خراب کرتے ہیں۔
Nasir Hussain rightly said that the problem is not Babra Azam or Shaheen Shah
The real problem is those running the board and screwing things up over and over again.💯💯 https://t.co/iJgSkxn75V pic.twitter.com/p9JmpEoLK0— ** (@noname03165) October 14, 2024
عدنان خان نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا شکریہ جس نے پاکستان کی عالمی سطح پر عزت افزائی کرائی۔
پی سی بی کا شکریہ
جس نے پاکستان کی عالمی سطح پر عزت افزائی کی
Beghairt @TheRealPCB https://t.co/FMoZaZh1w4— Adnan Khan🇵🇰 (@imadnansrd) October 15, 2024
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے مسائل کا اصل سبب کچھ اور ہے اور ’پس پردہ‘ ہے اور یہ پی سی بی کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث ہے۔
The fault with Pak cricket lies "behind the scenes"! International embarrassment for PCB! Howzzat? https://t.co/85r4uUGT4R
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 14, 2024
سکندر فیاض لکھتے ہیں کہ بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی بجائے محسن نقوی کو برطرف کیا جائے۔
Instead to dropping Babar and other players, sack Mohsin Naqvi, the incompetent nincompoop. Players haven't been themselves ever since he was thrust upon PCB. https://t.co/vSobkZudq2
— Sikander Fayyaz Bhadera (@SikanderFayyaz) October 15, 2024
شہریار نشاط نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کرکٹ کو مذاق بنا دیا ہے۔
@TheRealPCB you have turned Pakistan Cricket into a joke! https://t.co/DDz04ty5OY
— Shaharyar Nashat (@ShaharyarNashat) October 15, 2024