حزب اللہ کے حملے تیز، تل ابیب ایئرپورٹ بند، لاکھوں اسرائیلی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے تیز کردئیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی طرف میزائل حملے کیے جس سے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چلے گئے جب کہ خطرے کے پیش نظر  تل ابیب کا بین گورین ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے حزب اللہ کا ڈرون حملہ، اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلوی ہلاک؟

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی قصبے کامیئل پر راکٹوں سے حملے کیے  جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے  لبنانی قصبے عیتا الشعب میں بھی اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے جس میں بھی کئی فوجی مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے جنوبی لبنان: حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 افسران سمیت 8 فوجی ہلاک

ادھر  اسرائیلی فوج  نے  حزب اللہ کا میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ  شمالی اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا دفتر پر بمباری کی گئی جس دوران 21 افراد شہیدہوگئے۔

ادھر لبنان میں کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئےامریکا نے  اپنے شہریوں کو فوری لبنان سے نکلنے کا حکم دیا ہے جب کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن پر اسرائیلی حملےفوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل