پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دے رکھی تھی جس کے لیے تحریک انصاف کے کچھ کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔
پی ٹی آئی احتجاج کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ تو اسلام آباد آ گئی ہیں، اب راولپنڈی اور اسلام آباد والے بھی پہنچیں کیونکہ ڈی چوک پر عمران خان نے بلایا ہے۔
ہم تو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔۔۔۔۔ @PTIofficial @PTIKarachi_ pic.twitter.com/cjxpp7Ft35
— Fauzia Siddiqui (@fozisidd) October 14, 2024
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کے اس ویڈیو کلپ پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔ ایک صارف نے خاتون سے کہا کہ آپ کے ساتھ پرینک ہوگیا ہے احتجاج تو وڑ گیا ہے۔
باجی آپکے ساتھ پرینک ہوگیا ۔احتجاج تو وڑ گیا https://t.co/smD3h3z95M
— GHAZI AHMAD🇵🇰❤🇯🇴 (@ghaziah61752090) October 14, 2024
سید ابراہیم حسن نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے اسلام آباد آنے والی خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ واپسی کی ٹکٹ کروا لیں۔
واپسی کی ٹکٹ کروالیں https://t.co/5sdAaJfatg
— Syed Ibrahim hasan (@SIH9200) October 14, 2024
تانیث فاطمہ نے پی ٹی آئی کا احتجاج موخر ہونے پر اسلام آباد پہنچنے والی خاتون کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بولو پینسل، احتجاج کینسل‘۔
بولو پینسل
احتجاج کینسل۔ https://t.co/Sea2Wye8jt— تانیث فاطمہ (@FatimaTanees) October 14, 2024
ایک ایکس صارف نے خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب آپ اسلام آباد کا مشہور سیور پلاؤ کھا کر ہی واپس آئیے گا۔
اب سیور کا پلاؤ کھا کر آنا۔
@@koolkustmer https://t.co/tZ8penCeLD
— منفرد (@AliFahimp) October 14, 2024
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف نے شرط رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔
اب پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کر دیا ہے، اس کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی چوک پر احتجاج کی کال واپس لینے کی تصدیق کی اور باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔