نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکنیکی قبولیت کی دستاویزات کا تبادلہ

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور چائنا ایئرپورٹ کنسٹرکشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر ڈنگ کان نے نیو گوادر ایئرپورٹ کی تکنیکی قبولیت کی میٹنگ دستاویزات کا تبادلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکنیکی قبولیت کی تقریب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل تیمور اقبال سمیت ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس انجینئر صادق الرحمان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں چائنا ایئرپورٹ کنسٹرکشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر ڈنگ کان بھی شریک ہوئے، ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے میں پی اے اے پروجیکٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ

تقریب میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر فیض اللہ خٹک سمیت دیگر اہلکاروں نے بھی شرکت کی، تقریب میں ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے چینی پروجیکٹ ٹیم کے اہم ارکان کو تعریفی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی دیے۔

پروجیکٹ کے چینی سربراہ مسٹر ڈنگ کان نے ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی طرف سے انہیں اور ان کی ٹیم کو دیے گئے اعزاز پر اظہار تشکر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ