ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحتمند قرار دے دیا، بیرسٹر گوہر خان کی تصدیق

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹروں کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ہو گیا ہے اور وہ صحت مند ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے منگل کو ایک گھنٹا ورزش بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے ڈاکٹرز کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی اجازت دیدی

واضح رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر گوہر خان نے کہا تھا کہ 3 اکتوبر کے بعد سے کسی بھی وکیل، خاندان کے رکن یا پارٹی رہنما کو عمران خان کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی کہ پارٹی رہنما، خاندان کے رکن یا ہیلتھ پروفیشنل کو بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ منگل کو سرکاری ڈاکٹرز طبی ماہرین اورایک ای این ٹی اسپیشلسٹ کے ساتھ جیل پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:’تم روپوش ہو‘، ’آپ بھی تو ڈی چوک سے فرار ہوگئے تھے‘، پی ٹی آئی اجلاس میں علی امین اور حماد اظہر میں جھڑپ

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ منگل کی شام 4 بجے 2 ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا جس کے بعد ہمیں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں اور وہ صحت مند ہیں اور انہوں نے ایک گھنٹا ورزش بھی کی ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے تصدیق کی کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، ہمیں جلد ہی ان کے طبی معائنے کی روپورٹس مل جائیں گی جوکارکنوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، پی ٹی آئی کے کارکنوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر عاصم کو عمران خان تک رسائی نہ مل سکی، اڈیالہ جیل سے واپس روانہ

یاد رہے کہ ایک روز قبل پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت کے بارے میں یقین دہانی کے بعد اسلام آباد میں مجوزہ احتجاج ختم کردیا تھا اور کہا تھا کہ طبی ماہر آج ان کا معائنہ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

یہ احتجاج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے جاری سربراہ اجلاس کے موقع پر ہو سکتا تھا جس میں کئی ممالک کے معززین انتہائی سخت سیکیورٹی کے درمیان اسلام آباد میں موجود ہیں۔

حکومت، جس نے اس سے پہلے پی ٹی آئی کے مظاہرین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے اپنے سخت مؤقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا تھا،نے پارٹی رہنماؤں اور بانی چیئرمین عمران خان کے درمیان ملاقات کا انتظام کرنے اور ان کے طبی معائنے کی سہولت فراہم کرنے سمیت پارٹی کے زیادہ تر مطالبات پر اتفاق کیا اور ڈاکٹروں کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دے دی تھی۔

جمائما کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

ادھر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے جیل میں عمران خان کے علاج کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان سے متعلق صورتحال تشویش ناک ہے، بیٹوں کو بھی بات نہیں کرنے دی جا رہی، جمائما گولڈ اسمتھ

منگل کو ایکس پلیٹ فارم پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں میرے بیٹوں کے والد اور جیل میں عمران خان کے علاج کے حوالے سے سنجیدہ اور تشویش ناک صورت حال سامنے آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp