بھارت امریکا سے 31 جدید ترین ڈرون خریدے گا، معاہدہ طے پا گیا

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت  امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ 31 مسلح ایم کیو 9 بی اسکائی گارڈین اور سی گارڈین ہائی الٹی ٹیوڈ لانگ اینڈورینس (ایچ اے ایل ای) ڈرون خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

بھارت اور امریکا کے درمیان یہ معاہدہ 2018 میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بعد طے پایا تھا، بھارت توقع کر رہا ہے کہ ان جدید ترین ڈرون سے بھارت کی نگرانی اور انٹیلی جنس صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

بھارت اور امریکا یہ بھی توقع کر رہے ہیں ان جدید ڈرون طیاروں کے بعد بھارت کو روسی فوجی سازوسامان خریدنے کی ضرورت میں کمی آئے گی اور چین کے بڑھتے ہوئے غلبے کا مقابلہ  کرنے میں بھی مدد حاصل کی جا سکے گی۔

بھارت کے اعلیٰ ترین دفاعی ادارے نے گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ واشنگٹن سے قبل اس خریداری کی منظوری دی تھی جبکہ پینٹاگون نے فروری میں اس کی منظوری دی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے گزشتہ سال خبر دی تھی کہ یہ ڈرونز زیادہ تر بحر ہند کے خطے میں بحریہ کے زیر استعمال ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ بھارت کے دیرینہ حریف چین اور پاکستان کے پاس جدید ترین فضائی دفاعی نظام موجود ہے جو بھارت کی زمینی سرحدوں پر ڈرونز کے استعمال کو محدود کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp