آئینی ترمیم پر مشاورت، مولانا فضل الرحمان کی کل نواز شریف سے ملاقات طے

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مجوزہ 26وں آئینی ترمیم کے لیے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہورہے ہیں، اور حکمراں اتحاد و جمعیت علما اسلام (ف) بھی اتفاق رائے قریب پہنچ چکے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج کراچی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے، جبکہ کل وہ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں مجوزہ آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو سے اہم ملاقات

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کل 2 روزہ دورے پر کراچی سے لاہور پہنچیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔

نواز شریف اس موقع پر مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم: وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب، خصوصی کمیٹی میٹنگ کا وقت بھی تبدیل

دوسری جانب حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے لیے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیے ہیں، جبکہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اب 17 اکتوبر کے بجائے 16 اکتوبر کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp