صحت مند زندگی کے لیے اپنی خوراک میں یہ تبدیلیاں کر لیں

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک بھرپور زندگی کے لیے صحت  کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور اسے حاصل کرنے کا ایک  طریقہ متوازن غذا کا استعمال ہے۔

یوں تو بازار میں کھانے پینے کی کئی اقسام دستیاب ہیں لیکن ان میں سے سبھی ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتیں۔

اگر ہم اپنی زندگی میں سے کچھ کھانے کی اشیاء کو کم کرکے چند غذائی تبدیلیاں کر لیں تو صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پروسیس شدہ ویجیٹیبل آئل کے بجائے کولڈ پریسڈ ورجن آئل کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ پروسیس شدہ ویجیٹیبل آئل میں کیمیکلز اور چکنائی ہوتی ہے جو ہماری صحت کے لیے مفید نہیں ہے۔

ماہرین نے چینی کے بجائے شکر کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے کیونکہ چینی کئی بیماریوں جیسے موٹاپا، ذیابیطس، اور دیگر دل کی پیچیدگیوں کا باعث بنتی ہے۔

تازہ پھل ہمیشہ پھلوں کے رس سے بہتر آپشن ہوتے ہیں۔ پھلوں کے جوس توانائی کا فوری ذریعہ تو ہیں لیکن ان میں فائبر کم ہوتی ہے جو کہ ذیابیطس کا سبب بن سکتی ہیں۔ دوسری طرف تازہ پھل ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرے ہوتے ہیں۔

ماہرین نے ریفائنڈ آٹے کے بجائے جوار کے آٹے کا استعمال بھی تجویز کیا ہے۔ جوار کا آٹا آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنا ہماری مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے۔ اپنی خوراک میں یہ چند چھوٹی تبدیلیاں کر کے ہم متوازن غذا برقرار رکھ سکتے ہیں اور اپنے مطلوبہ صحت کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp