ایس سی او اجلاس: پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیرمعمولی ملاقات

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیرمعمولی ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک اور فنڈ بنانے پر اتفاق

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ملاقات ظہرانے پر ہوئی، اور اس موقع پر بات چیت بھی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں عالمی تجارت میں رکاوٹوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک اور ایس سی او ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایس سی او کے سیکریٹری جنرل جانگ منگ نے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں جے شنکر کی پاکستان آمد: شاید اب پاک بھارت تعلقات میں کچھ نرمی آجائے، بھارتی صحافی سہاسنی حیدر

انہوں نے کہاکہ ایس سی او اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری اور تخلیقی معیشت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، تمام سربراہان نے شنگھائی سپرٹ کے جذبے کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp