چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت، پاک-بھارت وزرائے خارجہ میں کیا گفتگو ہوئی؟

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں کرکٹ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او کانفرنس) میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس: پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیرمعمولی ملاقات

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان گفتگو کا آغاز کرکٹ کے معاملات سے ہوا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ہمیں کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے۔

’ملاقات میں کرکٹ پر بات چیت ہونا اس لیے اہم ہے کہ آئندہ برس پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جارہا ہے، جبکہ بھارت نے ابھی تک اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا‘۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیرمعمولی ملاقات ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ملاقات ظہرانے پر ہوئی، اور اس موقع پر بات چیت بھی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ’شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ‘، بھارتی وزیر خارجہ خوشگوار موڈ میں واپس روانہ

دوسری جانب اسلام آباد سے روانگی کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بہترین میزبانی پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارت کے بغیر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آپشن نہیں ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ

ادھر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بھارت کے بغیر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آپشن نہیں ہے، اگر بھارت پاکستان نہں جاتا تو ایسی صورت میں متبادل آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp