اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو عدالت کی اجازت سے باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے اس لیے بے بنیاد افواہوں اور پروپیگنڈا سے گریز کیا جائے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس ۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے علی امین کو عدالت کی اجازت سے باضابطہ گرفتار کیا ہے۔
گذارش ہے کہ بے بنیاد افواہوں سے پراپیگنڈہ سے گریز کریں۔
اسلام آباد پولیس افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔
اسلام آباد…
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 8, 2023
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان کی مقامی عدالت نے اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو 6 اپریل کے روز ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی دینے اور پولیس کو دھمکانے کا الزام ہے۔