عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ہر شہر میں احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 18 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد ہر شہر میں پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی ورکرز کی رہائی کے لیے اور عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف پرزور طریقے سے اور پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایک غیرآئینی ترمیم کی جارہی ہے، عوام اس کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ آج یہ وقت کا تقاضا ہے، اگر ہم نے اپنے ملک اور آنے والی نسل کے لیے آواز نہ اٹھائی تو شاید جن حالات سے ہم گزے یا گزر رہے ہیں، ہماری آئندہ نسلیں اس سے بھی بدتر حالات سے گزریں گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میرا فیصلہ سازوں کو پیغام ہے کہ وہ ایسے فیصلے نہ کریں جو ملک کے عوام اور پاکستان کے مفاد میں نہیں، آپ جوابدہ ہیں، ان فیصلوں کا آپ کو جواب دینا پڑے گا، ان فیصلوں سے عوام یا پاکستان کو ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری آپ پر عائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم حق، سچ اور حقیقی آزادی کے ساتھ اور اپنے آئین کے تحفظ کے لیے کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ میں عوام سے پرزور اور پرامن احتجاج کی اپیل کرتا ہوں، ہم نے اس احتجاج کے ذریعے پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں جو آزاد ہیں اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ، 18 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

واضح رہے کہ حکومت نے عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے پاس کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام میں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ آج مسلم لیگ ن کی جانب سے مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کار ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت