وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں مسلسل عدم پیشی پروارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے 23 اکتوبرتک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شراب و اسلحہ کیس، علی امین گنڈاپور کو 12 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ہفتہ کے روز علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن کی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس دوران علی امین گنڈا پور کے سابقہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

واضح رہے کہ تھانہ بہارہ کہو اسلام آباد میں صوبہ خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور شراب برآمدگی کا مقدمہ درج ہے، جس پر وضاحت اور سچائی ثابت کرنے کے لیے عدالت نے متعدد بار علی امین گنڈا پور کو  طلب کیا لیکن وہ مسلسل غیر حاضر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی

ہفتہ کے روز پولیس نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے مزید ملہت کی استدعا کی، جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں