وزیر خزانہ اور امریکی سفیر کی ملاقات، امریکی سرمایہ کاری پاکستان لانے کا عزم

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی تجارت کو فروغ دینے سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف اصلاحات پر سختی سے عمل کررہا ہے، پاکستان میں ٹیکسوں کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، اب پرائیویٹ سیکٹر ملک کو لیڈ کرے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے، معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 13.5فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے معیشت کی بحالی پر امریکی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امریکی سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، امریکی کمپنیوں کو پاکستان کی طرف آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف کمپنیاں سالانہ 29 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات خوش آئند ہیں، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ امریکی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp