حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، اب پرائیویٹ سیکٹر ملک کو لیڈ کرے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھا کر معیشت بہتر کی جاسکتی ہے، اب پرائیویٹ سیکٹر ملک کو لیڈ کرے گا، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل کا جاری ہے جس کا مقصد شفافیت لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر، دکاندار بھی ملکی ترقی کے لیے ٹیکس دیں، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کی بات ہوتی ہے، میں بھی تنخواہ دار طبقے سے آیا ہوں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمان کو اکنامک پلان کے حوالے سے بریفنگ دوں گا، ترسیلات زر اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے، میکرواکنامک استحکام کے لیے آئیڈیاز کا ویلکم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

محمد اورنگزیب نے کہاکہ روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp