قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسپین بالر ساجد خان نے منفرد انداز میں جشن منانے کے پیچھے کی کہانی بیان کردی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف 7 وکٹیں لینے والے ساجد خان کون ہیں؟
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر اسپورٹ جرنلسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا کہ وہ جب بھی کرکٹ کھیلتے تھے تو سب سے اچھا پرفارم کرتے تھے لیکن سب سے پہلے انہیں ٹیم سے باہر کیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں اسکول کرکٹ کھیلی، انڈر 13 اور انڈر 16 سے لے کر ہر جگہ میں پرفارم کرتا اور ڈراپ ہوجاتا تھا، تو کم بیک میں بہترین کارکردگی نے مجھے جزبہ دیا اور میں نے جشن منانے کا منفرد طریقہ اپنایا۔
𝐒𝐚𝐣𝐢𝐝 𝐊𝐡𝐚𝐧 is not holding back despite Zainab’s attempts a couple of times to save him from being reprimanded by the PCB 🤣
📹 Clip courtesy @TheRealPCB
🏴🇵🇰#PAKvENG #ENGvsPAK #ENGvPAK #PakistanCricket #SajidKhan pic.twitter.com/9yWzseYm6o
— Kamran Ali (@Kam007_tweet) October 16, 2024
انہوں نے کہا ’میں نے آسٹریلیا میں واپسی کی اور آسٹریلیا کے ہوم گراؤنڈ میں اچھی باؤلنگ کی لیکن ایک بار پھر مجھے اگلی سیریز میں بغیر کسی وجہ کے ڈراپ کر دیا گیا۔‘
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ: شاہین اور امام باہر، صائم ایوب اور ساجد خان ٹیم میں شامل
یاد رہے کہ ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 111 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ میچ کی دوسری اننگز میں بھی اب تک ایک وکٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔