کسان گندم کی کٹائی کر سکتے ہیں، موسم خشک رہے گا

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بالائی علاقے ٹھنڈے، میدانی اضلاع گرم، خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔ مری اور گلیات میں ٹھنڈک رہے گی۔ سندھ اور پنجاب میں موسم گرم۔ دن میں درجہ حرارت بھی بڑھے گا۔

بارشوں اور ژالہ باری کے بعد ملک بھر میں گرمی کی لہر شروع، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مری اور گلیات میں موسم ٹھنڈا ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پاراچنار، دیر، باجوڑ اور وزیرستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا اور اس دوران ساحلی پٹی پر تیز ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں 14 اپریل تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کسان اس دوران گندم کی فصل کی کٹائی کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp