اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اس کے حملے کے دوران مارے جانے والے 3 افراد میں سے ایک حماس کے نئے رہنما یحییٰ سنوار بھی شامل ہیں تاہم اس حوالے سے حماس کی جانب سے فی الحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کے جانشین یحییٰ سنوار بھی شہید، اسرائیل کا دعویٰ
حماس کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جس کی تکمیل کے بعد ہی اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کیا جاسکے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعد میں وہ بات غلط ثابت ہوئی۔
مزید پڑھیے: حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کون ہیں؟
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے جبالیا کیمپ میں حملے میں مارے جانے والے ایک فلسطینی کی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا ہے جس سے پتا چلا ہے کہ وہ لاش یحییٰ سنوار کی ہے تاہم مزید تصدیق کے لیے نمونہ ڈی این اے ٹیسٹ کی غرض سے ایک یورپی ملک بھیج دیا گیا ہے۔