امراضِ قلب اور کینسر جیسی بیماریوں کا علاج کب تک متوقع ہے؟

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طبی ماہرین نے دعوٰی کیا ہے کہ کینسر سمیت متعدد بظاہر لاعلاج بیماریوں کے خلاف نئی ویکسینز رواں صدی کے جاری اسی عشرے کے اختتام تک تیاری کے حتمی مراحل سے گزر کر لاکھوں انسانی جانوں کو بچا سکیں گی۔

کووِڈ 19 کے خلاف موثر ویکسین بنانے والی دواساز کمپنی موڈرنا  کے مطابق کینسر کی نئی ویکسینز نے اپنی کارکردگی کےا عتبار سے زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً دو دہائیوں پر محیط تحقیقی پیش رفت کو تقریباً 12 سے 18 ماہ میں سمو چکی ہیں۔

مغربی میڈیا کے مطابق موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پال برٹن کا کہنا ہے کہ متوقع ویکسین امراضِ قلب سمیت خود کار قوتِ مدافعت کی بیماریوں اور ہر طرح کے دیگر حالات کا علاج کرنے کے قابل ہو گی۔

’ہمارے پاس انتہائی موثر ویکسین ہو گی اور یہ لاکھوں نہیں تو ہزاروں جانیں بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔ مجھے لگتا ہے کہ 2030 تک ہم دنیا بھر کے لوگوں کو ٹیومر کی متعدد اقسام کے خلاف ذاتی نوعیت کی کینسر کی ویکسین پیش کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔‘

کئی دیگر دوا ساز کمپنیاں بھی کینسر اور دیگر بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ویکسین پر کام کر رہی ہیں۔ جنوری میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ برطانیہ کے کامیاب کووِڈ ویکسین رول آؤٹ کے بعد کینسر کے مریضوں کے لیے ذاتی نوعیت کی mRNA ویکسین تیار کرنے کے لیے جدید تحقیق کو تیز کیا جائے گا۔

جرمنی کی بائیواین ٹیک جس نے فائزر کے ساتھ مل کر کووِڈ ویکسین تیار کی ہے، 2030 تک برطانیہ میں مریضوں کو 10,000 ذاتی نوعیت کے علاج فراہم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ شراکت داری کرے گی۔

منصوبوں کے تحت، کینسر کے مریضوں کو کینسر کی ویکسین سمیت ذاتی نوعیت کے ایم آر این اے علاج کی تلاش کے ٹرائلز تک جلد رسائی حاصل ہوگی۔ اس طرح کی ویکسین کینسر کے خلیوں پر حملہ کرنے کے لیے مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کے لیے ایک “جینیاتی بلیو پرنٹ” پر مشتمل ہوگی۔

کینسر کے موجودہ علاج، جیسے کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی، صحت مند خلیوں کے ساتھ ساتھ کینسر والے خلیوں پر بھی حملہ کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں مضر اثرات اور بیماری ہو سکتی ہے۔

کینسر کے ٹرائل رواں سال جون کے بعد کسی وقت شروع ہوسکتے ہیں۔ ٹرائلز تک رسائی کینسر ویکسین لانچ پیڈ کے ذریعے ہو گی، جسے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس اور جینومکس انگلینڈ تیار کر رہے ہیں۔

لانچ پیڈ کینسر کے مریضوں کی بڑی تعداد کی تیزی سے شناخت کرنے میں مدد کرے گا جو ٹرائلز کے اہل ہو سکتے ہیں اور کینسر کی متعدد اقسام میں ممکنہ ویکسین کی تلاش میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

شراکت داری کا مقصد ابتدائی اور آخری مرحلے کے کینسر کے مریضوں کی مدد کرنا ہے۔ اگر کامیابی سے تیار ہو جائے تو کینسر کی ویکسین معیاری دیکھ بھال کا حصہ بن سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp