پی ٹی آئی کو مولانا فضل الرحمان کی مسڈ کال کا انتظار ہے، گورنر خیبرپختونخوا

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مولانا فضل الرحمان کی مسڈ کال کا انتظار ہے، مولانا بھی پی ٹی آئی والوں سے چن چن کر بدلا لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حیدرآباد میں سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے لیے پیپلز پارٹی کے پاس سادہ اکثریت نہیں تھی پھر بھی پاس کرائی تھی، اس بار بھی آئینی ترمیم پاس بھی کرالیں گے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں دہشتگرد عصر کے بعد روڈ پر نکلتے جاتے ہیں، اس دوران صوبے میں تھانے بند ہو جاتے ہیں، صوبے کے امن کے لیے ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت ایک نعرے ’کرپشن کرپشن‘ پر چل رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اب مولانا فضل الرحمان کی مسڈ کالز کا انتظار کررہے ہیں، مولانا اب پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا 18 اکتوبر کے جلسے میں شرکت کے لیے آئے ہیں، یہ جلسہ ماضی کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا، اس تاریخی دن پر چئیرمین بلاول بھٹو آگے کے لائحہ عمل کا بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ صوبائی اسمبلی میں اعتماد کھو چکے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

شرجیل میمن نے کہا کہ غریبوں کے لیے ہاؤسنگ پروجیکٹ بنا رہے ہیں، دو روز قبل ہاری کارڈ متعارف کرایا جس پر 20 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر سب سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہو، یہ ملک گلدستہ ہے سوچ سمجھ کر قانون بنانے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟