ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، فیصل کریم کنڈی

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے۔

ہفتے کے روز اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ملک دشمنوں کے ساتھ کام کررہے ہیں، ہم پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لے، ایس سی او کانفرنس کے دوران ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان ملک کے خلاف سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے، پاکستان میں بہت عرصے بعد ایک اہم ترین انٹرنیشنل کانفرنس ہورہی ہے ، ہم پاکستان کا مثبت تشخص کودنیا کو دکھانا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی نے کانفرنس والے دن احتجاج کی کال دی ہے، اسرائیلی اخبارات عمران خان کے حق میں آرٹیکل لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے؟ کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے نمبر پورے ہونے پر آئینی ترمیم نہیں ہوگی؟

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت ایک نعرے ’کرپشن کرپشن‘ پر چل رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے مطالبات آئین کے مطابق ہیں تو ضرور سنے جائیں گے، اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ایس سی او کانفرنس پر ایک ہیں، ہم ون پوائنٹ ایجنڈے پر کاربند ہیں، پہلے پاکستان ہے پھر بعد میں کسی کی سیاست، تاہم پی ٹی آئی کا ایجنڈا تھا کہ وہ انڈیا کے وزیر کو لاکر دھرنے سے خطاب کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم سے زیادہ قیادت اور ورکرز کی قربانی کسی دوسری پارٹی نے نہیں دی لیکن پھر بھی ہم نے ملک کے خلاف نعرہ نہیں لگایا بلکہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھیک بھی مانگتے ہو، بدمعاشی بھی کرتے ہو، فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پیغام

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاست دانوں کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے، یہ لوگ دوسروں کے بچوں کومروانے کے چکر میں ہیں، خود بھی سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں، یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ، احتجاج آپکا حق ہے لیکن یہ موقع ٹھیک نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی، ان کا ووٹ ہمارے حق میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز، بچوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟، تحقیقاتی کمیٹی نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں