ایس سی او اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا کامیاب انعقاد سفارتی میدان میں پاکستان کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے، ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، معیشت کے استحکام کیلئے سب نے قربانی دی، قومی مفاد کے لئے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر خوشحال پاکستان کی جانب گامزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایس سی او سمٹ کتنی کامیاب رہی؟

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز شریک تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پر تمام رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا کامیاب انعقاد سفارتی میدان میں پاکستان کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے، اس اجلاس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کی سفارتی پروفائل بین الاقوامی سطح پر مزید مستحکم ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے مل کر کوشش کی، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے چینی وزیراعظم کا انتہائی کامیاب دورہ ہوا، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی کامیابی میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا کلیدی کردار ہے۔

ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، مہنگائی میں مختصر عرصے میں خاطر خواہ کم آئی ہے، معیشت کے استحکام کی بدولت پاکستان نے 2025 کے اہداف کو 2024 میں ہی حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایس سی او کانفرنس: حکومت نے شرکا کے لیے کیسے اقدامات کیے؟

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں مستقل اضافہ ملکی معیشت کے لئے انتہائی خوش آئند ہے، ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیے سب نے قربانی دی، پہلے بھی بار ہا کہا کہ اپنے مخالفین کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کرکے جواب دیں گے۔

وزیرِاعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹ میں قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے سیاست کی قربانی دے کر خوب محنت کی، معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیاں اس کا نتیجہ ہیں، اس ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور عوام نے قربانی دے کر اس ملک کو مشکلات سے نکالا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، قومی مفاد کے لئے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر خوشحال پاکستان کی جانب گامزن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی