سندھ میں سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کے لیے بری خبر ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں سرکاری ملازمت کے نئے درخواست دہندگان کے لیے 15 سال کی رعایت ختم کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران ملازمت انتقال کرجانیوالے سرکاری ملازمین کے ورثا کے لیے بُری خبر؟
سندھ میں سرکاری ملازمت کے لیے 43 سال کی عمر تک کے امیدوار لیے درخواست دے سکتے تھے، اب حکومت سندھ نے یہ حد کم کرکے 28 سال کردی ہے، یعنی سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے والوں کی عمر کی رعایت ختم کردی ہے۔
سندھ کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے عمر کی حد ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس فیصلے پر عمل درآمد یکم جنوری 2025 سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی
اس سے قبل 23 جنوری 2023 کو سندھ حکومت نے عمر کی حد میں 15 سال کی نرمی کی تھی تاہم اب یہ رعایت ختم کردی گئی ہے۔