سعودی وزیر اطلاعات کا واس نیوز ٹریننگ اکیڈمی کا افتتاح

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض میں وزیر اطلاعات نے (واس نیوز ٹریننگ اکیڈمی) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جو میڈیا کے شعبے میں مہارت اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ یہ غیر منافع بخش ادارہ سعودی میڈیا کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینے کے مشن کے تحت کام کرے گا۔

افتتاحی تقریب کے دوران اکیڈمی کی تعارفی ویڈیو پیش کی گئی اور اکیڈمی کو باضابطہ طور پر لائسنس فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر 9 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے، جن کے تحت اکیڈمی مختلف مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تربیتی پروگرام منعقد کرے گی۔

واس نیوز ٹریننگ اکیڈمی کا قیام میڈیا کے پیشہ ور افراد کو جدید عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری اور نجی شعبے کے افراد کی صلاحیتوں میں نکھار لانا اور میڈیا کے میدان میں سعودی عرب کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حقوق اور جنگ بندی پر زور

تقریب میں فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے، نیشنل ای لرننگ سینٹر، سعودی ایکریڈیٹیشن سینٹر، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ (ہدف) اور مائیکروسافٹ سمیت دیگر اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔

اکیڈمی کے ذریعے سعودی میڈیا کی نئی نسل کو عالمی سطح پر کامیاب بنانے کے لیے تربیت دی جائے گی، جس سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سعودی صحافت کا وقار بلند ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان