آئینی ترمیم ، بلاول کی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کروانے کی یقین دہانی

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی مشاورت  کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے 26 نکات پر مشتمل مسودے کی متفقہ منظوری دے دی

جمعے کے روز بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی سے ملاقات کی، اس موقع پر بلاول سے ملاقات کرنے والوں میں پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے بیرسٹر گوہرسے گفتگو میں کہا کہ کل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، کل آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پرمشاورت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آئینی ترمیمی مسودے پر عمران خان حتمی مشاورت کے لیے کمیٹی بنادی ہے،کمیٹی میں بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹرعلی ظفر اور ایڈووکیٹ حامد خان اور اسد قیصر شامل ہیں، مجوزہ کمیٹی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دے گی۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، پارلیمانی کمیٹی نے وہی مسودہ منظور کیا ہے جس پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پی ٹی آئی کا اتفاق رائے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

بیرسٹر گوہر کے مطابق وہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد حتمی مؤقف دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp