آئینی ترمیم کا معاملہ: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے 26 نکات پر مشتمل مسودے کی متفقہ منظوری دے دی

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے مسودہ کی منظوری دے دی، پیپلزپارٹی کے رہنما اور خصوصی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے، خصوصی کمیٹی نے 26نکات پر مشتمل مسودہ منظور کیا ہے۔

خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں تمام پارلیمانی پارٹیز کی نمائندگی تھی، جس کے بعد اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودہ کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، کون سے راستے بند اور کھلے ہوں گے؟

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ اتفاق رائے سے مسودے کی منظوری دی گئی ہے، مسودہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور مسودے کو کل وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی سفارش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں، تاہم سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ آج تمام جماعتوں نے مسودے پر اتفاق کیا، آج جو ڈرافٹ فائنل ہوا یہی حتمی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے کی تجویز ہماری ہے، ہماری تجویز پر بیشتر ارکان نے اتفاق کیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ مزید خصوصی کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوگا، تقریباً مسودہ پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، تحریک انصاف نکات پر مخالفت نہیں کررہی ہے، پی ٹی آئی سیاسی بنیادوں پر اپنی پالیسی کے مطابق مخالفت کررہی ہے، جب تک قومی اسمبلی و سینیٹ میں مسودہ پیش نہیں ہوتا کوئی مسودہ حتمی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن جماعتوں کے وفود کی ملاقات شروع

دوسری جانب ‏تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف نے کسی مسودے کی منظوری نہیں دی، ان کی اس وقت مولانا فضل الرحمان سے بات چیت چل رہی ہے، حکومت نے اپنے طور پر ہی مسودہ منظور کر لیا ہے، ہماری ابھی ملاقات جاری ہے اس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم