4+4 کا نصف کتنا؟ انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیٹ پر آئے روز عجیب و غریب سوالات اور موضوعات زیربحث رہتے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ریاضی کے ایک آسان سوال اور اس کے جواب سے متعلق میاں بیوی میں ہونے والی بحث سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے اور صارفین بھی اس آسان سوال کے 2 الگ الگ جوابات پر تقسیم نظر آتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انسٹاگرام اکاؤنٹ ’@bowaledeen‘ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک کار سوار خاتون اپنے شوہر سے انگریزی میں سوال کرتی ہے، ’What is half of 4 + 4?‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’آؤ آؤ، بچے پیدا کرکےلاکھوں کماؤ‘،کمپنی کی عجیب آفر نے لوگوں کو چونکادیا

خاتون کا شوہر اس آسان سے سوال کا جواب ’4‘ دیتا ہے کیونکہ اگر ہم 4 اور 4 کو جمع کریں تو 8 اور پھر اس کا نصف کریں تو جواب 4 آتا ہے۔ تاہم، خاتون اپنے شوہر کے دیے گئے جواب کو غلط قرار دیتی ہے، جس پر اس کا شوہر تذبذب کا شکار نظر آتا ہے مگر وہ اپنے جواب پر قائم رہتا ہے۔ اس کے بعد دونوں میاں بیوی بحث کرنے لگتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nurudeen Adebowale (@bowaledeen)

بعد ازاں، یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی اور اس کا کیپشن تھا ’کیا آپ جواب جانتے ہیں؟‘

ویڈیو کے انٹرنیٹ پر شیئر ہوتے ہی صارفین کمنٹ سیکشن میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے لگتے ہیں۔ کمنٹ سیکشن میں کسی صارف نے خاتون کے شوہر کے جواب کو درست قرار دیا تو کسی نے خاتون کی میتھس کا مذاق اڑایا۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی کا نیاورژن: ریاضی کے پیچیدہ مسائل سلجھائے اور فلرٹ بھی کرے

البتہ ایک صارف خاتون کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتا ہے کہ خاتون نے ’half of 4‘ کو 4 سے جمع کرنے کا کہا ہے، جس کا جواب 6 ہے، چونکہ 4 کا نصف 2 ہے اور سوال کے مطابق 4 کے نصف یعنی 2 کو 4 میں جمع کرنا ہے، لہٰذا اس سوال کا جواب 6 ہے۔

تاہم، خاتون کے شوہر کا جواب بھی غلط نہیں اور اس نے ریاضی کے ’بریکٹس‘ کے اصولوں کے مطابق درست جواب دیا ہے۔ یہ خاتون کا سوال پوچھنے کا انداز تھا جس نے صارفین کو پریشانی اور تجسس میں مبتلا کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟