لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر مصنوعی بارش کی تیاریاں

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں اسموگ کی صورت میں پھیلنے والی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش کی تیاریاں۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری

فضائی آلودگی کے حوالے سے اعداد شمار کرنے والے ادارے کے مطابق لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ جب کہ بارہا لاہور اس فہرست میں پہلے نمبر ہوتا ہے۔

لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے حکومت نے مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسموگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز پیش نظر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات اور ماحولیات تیاریاں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں اسموگ کا باعث بننے والے بھٹے بنا نوٹس دیے ڈھانے کا حکم

واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ سال دسمبر کے دوران پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کی گئی تھی۔

اس وقت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے آج پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کردی ہے۔ لاہور کے 10 حصوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی ہے۔ پہلے اسپیل کے کچھ ٹائم بعد مصنوعی بارش کا دوسرا اسپیل بھی کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے لیے اسموگ کا مسئلہ جان کا روگ بنا ہوا ہے، اسموگ کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان پاکستان کا فخر، خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

میرپور میں تاریخ رقم: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میں صرف اسپنرز آزمائے

’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس 1,100 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟