پی ٹی آئی کے ’باغی سینیٹرز‘ کیوں نہیں پہنچے؟

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ آف پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور، مخالفت میں 4 ووٹ

 چیئرمین سینیٹ نے شق وار منظوری کے بعد آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے ڈویژن کا عمل شروع کیا تو ’بل‘ کے حق میں 65 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کا اعلان کیا۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف سینیٹر ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم ایوان میں ووٹ ڈالنے کے لیے آئے ہی نہیں جن پر تحریک انصاف نے پارٹی سے غداری کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: مولانا فضل الرحمان سے ہوئی بات چیت پر عمران خان کو اعتماد ہے، بیرسٹرگوہر

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم حکومت کی طرف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp