حامد خان کا ملک گیر وکلا تحریک چلانے کا اعلان

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر وکیل حامد خان نے ملک میں وکلا تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے نمبر پورے نہیں تھے کیوں کہ اختر مینگل کے 2 لوگ اٹھا کر سینیٹ لائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فارم 47 کی حکومت کو آئینی ترمیم کا سوچنا ہی نہیں چاہیے، حامد خان

حامد خان نے کہا کہ اختر مینگل نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ اس ترمیم کے خلاف ووٹ ڈالیں گے تو پھر کس طرح ان سے ووٹ لیے گئے، اس کا مطلب ہے کہ جبر کے ساتھ ان سے ووٹ لیے گئے۔

کیا آپ تنظیمی لیول پر وکلا کو متحرک کرنے جارہے ہیں، تحریک انصاف اور سارے لوگ احتجاج کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں حامد خان نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، بہت سی سیاسی جماعتیں جو ہمارے ساتھ تھیں آج ان کی طرف ہوگئیں جو ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہم وکیل پارٹیوں سے ہٹ کر ہیں اور ہم نے اپنا مقصد سیاسی جماعتوں کے بغیر حاصل کرنا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ آج جو ترمیم ہوئی ہے وہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے، اس لیے یہ قائم نہیں رہ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم آئین کے دو بنیادی نکات آزاد عدلیہ اور طاقت کی تقسیم کے خلاف ہے، پارلیمنٹ علیحدہ ادارہ ہے جبکہ جوڈیشلی بھی ایک علیحدہ معاملہ ہے، دونوں ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی