وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا آج تاریخ ساز دن ہے کہ میثاق جمہوریت پر عمل ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس شروع، 26ویں آئینی ترمیم پیش کردی گئی
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلاشبہ آج ایک تاریخ ساز دن ہے، اس ایوان کے علم میں ہے کہ 2006 میں ایک تاریخ ساز معاہدہ ہوا جسے میثاق جمہوریت کے نام سے جانا جاتا ہے، اس معاہدے پر شہیر محترمہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے دستخط کیے، اس پر بشمول تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بھی بہت سے سیاسی رہنماؤں کے دستخط تھے۔
وزیرقانون نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بہت سارے نکات پر اٹھارویں ترمیم میں عمل ہوگیا، اٹھارویں ترمیم میں آمرانہ ادوار میں کی گئی تبدیلیوں کو درست کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم، سود کے خاتمے سے متعلق شق کثرت رائے سے منظور
یاد رہے کہ سینیٹ آف پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا ہے، اس سے قبل وفاقی کابینہ نے اس ترمیم کی منظوری دی تھی، اب یہ ترمیم قومی اسمبلی میں منظور کی جائے گی۔