بی این پی کا اپنے 2 سینیٹرز سے سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سینیٹ آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے کیوں نکالا گیا؟

بلوجستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) کے سربراہ اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو فوری طور پر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ  اگر کل تک پارٹی  کی ہدایت کے مطابق سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا عمل مکمل نہ کیا تو آپ دونوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو نے 26 ویں آئینی ترمیم جسے سینیٹ آف پاکستان سے دو تہائی اکثریت سے منظور کروایا  گیا  تھا، کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp