قومی اسمبلی کا اجلاس 26 آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد منگل 22 اکتوبر2024 تک ملتوی کر دیا گیا۔
پیر کو 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے رات بھر جاری رہنے والا قومی اسمبلی کا اجلاس 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اختتامی خطاب کے بعد صبح ساڑھے5 بجے ملتوی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط کی تقریب ملتوی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس منگل 22 اکتوبرشام 5 بجےتک ملتوی کیا جاتا ہے، اب قومی اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد منگل کو شام بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس کو ملتوی کرنے کے اعلان کے فوری بعد پارلیمنٹ سے تمام ممبران پارلیمنٹ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے جبکہ ایک بڑی تعداد ایوان صدر میں ترمیم پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کےلیے روانہ ہوں گے۔ ایوان خالی ہو گیا اور ایوان کے دونوں گیٹ پر ممبران اسمبلی ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملتے رہے۔