سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کا تذکرہ، ججوں کے دلچسپ ریمارکس

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دو مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک نے دلچسپ ریمارکس دیے، ایک کیس کی سماعت 3 ہفتوں تک یہ کہ کر ملتوی کردی گئی کہ تب تک صورتحال واضح ہو جائے گی کہ اس کی سماعت آئینی بینچ کرے گی یا نہیں۔

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا موسمیاتی تبدیلی کےچیئرمین کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، جس کا انہوں نے نفی میں جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج

اس موقع پر جسٹس منصور علی شاہ نے اٹارنی جنرل کی بابت دریافت کیا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل گزشتہ رات پارلیمنٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت نہیں آئے، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب تو ساری مصروفیت ختم ہو چکی ہوگی۔

آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:’آئینی پیکج کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے‘ حامد خان نے وکلا تحریک کا اعلان کردیا

مسابقتی کمیشن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بینچ کا تذکرہ چھیڑدیا، انہوں نے مسکراتے ہوئے دریافت کیا کہ کیا یہ کیس اب آئینی بینچ میں جائے گا یا ہم بھی سن سکتے ہیں، اب لگتا ہے یہ سوال سپریم کورٹ میں ہر روز اٹھے گا کہ کیس عام بینچ سنے گا یا آئینی بینچ۔

اس موقع پر بیرسٹر فروغ نسیم بولے؛ سیاسی کیسز اب آئینی کیسز بن چکے ہیں، جس پر بینچ کی رکن جسٹس عائشہ ملک نے بھی مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ چلیں جی اب آپ جانیں اور آپ کے آئینی بینچ جانیں۔

مزید پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں، خواجہ آصف

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال کیس کی سماعت ملتوی کر رہے ہیں تب تک صورتحال واضح ہو جائے گی، جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ نئی ترمیم پڑھ لیں، آرٹیکل 199 والا کیس یہاں نہیں سن سکتے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ایک مرتبہ پھر مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ویسے بھی ہمیں خود سمجھنے میں ذرا وقت لگے گا، عدالت نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟