زرنش خان نے شوبز سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زرنش خان ماضی قریب کی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، وہ اردو ٹیلی ویژن کے سیریل میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی تھیں، انہوں نے مقبول ڈرامے سسرال میرا میں علیزہ کا کردارادا کیا ہے جس کے لیے انہیں بہترین سوپ اداکارہ کا ہم ایوارڈ ملا۔

ان کے مقبول ڈراموں میں اے زندگی، صحرا، سن یارا، من چاہی، دی اجازت اور ایک محبت کافی ہے  شامل ہیں، تاہم اب اس نامور اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ حجاب کا مطلب صرف سر چھپانا نہیں‘، اداکارہ نمرہ خان کی جدید حجاب پر تنقید

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں زرنش خان نے شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھایا، انہوں نے انکشاف کیا کہ  انہیں خواب میں حضور اکرم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب شوبز سے دوری اختیار کریں گی۔

زرنش خان نے کہا کہ شوبزمیں کامیابی حاصل کرنے اورعروج پانے کے باوجود انہیں ہر وقت کسی چیز کی کمی محسوس ہوتی تھی، وہ سوچتی تھیں کہ اس دنیا اور کامیابی کا کیا مقصد ہے، ان کے دل میں خیال آتے تھے کہ اور انہیں احساس ہوتا تھا کہ ان کی زندگی اور کامیابی کا کوئی مقصد نہیں۔

زرنش خان نے کہا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئیں اور عمرے کی ادائیگی کے بعد ان کی زندگی یکدم بدل کررہ گئی، عمرے کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات پر پہنچنے کے بعد انہوں نے وہاں چاروں طرف افراد کو روتے دیکھا، جنہیں دیکھ کر انہیں احساس ہوا کہ وہ خدا کے حضور کیسے جھکیں اور اللہ سے کیسے معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ شیخ نے اداکاری چھوڑنے اور پھر واپس شوبز میں آنے کی وجہ بتا دی

ان کا کہنا تھا کہ ندامت اور گناہوں کی وجہ سے انہیں خدا کے سامنے جھکنے میں بھی شرمندگی محسوس ہورہی تھی، ان کا دل تھا کہ وہ کہیں چھپ جائیں لیکن وہ خدا سے کہاں چھپتیں؟

انہون نے انکشاف کیا کہ عمرے کے ادائیگی کے دوران ہی رات کو خواب میں حضور اکرم ﷺ آئے، جنہوں نے ان سے کافی دیر تک باتیں کیں، انہیں کافی دیر تک تعجب ہوا اور اس بات پر حیران رہیں کہ کیسے ان جیسی گناہگار خاتون کے خواب میں حضور اکرم ﷺ آئے۔

انہوں نے کہا کہ خواب میں حضور اکرم ﷺ نے انہیں خدا سے معافی مانگنے کا کہا، جس پر وہ نیند سے اٹھ گئیں اور گھنٹوں تک روتی رہیں، خواب میں حضور اکرم ﷺ کو دیکھنے کے بعد ہی انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی ریلز اور تصاویر ڈیلیٹ کیں اور وہیں فیصلہ کیا کہ اب وہ مزید شوبز میں نہیں رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ