سعودی وزارتِ خارجہ نے غزہ کے شمالی علاقے لاہیا میں اسرائیلی افواج کی جانب سے گھروں پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی حکومت نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری اور خاص طور پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کی فوری روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے اسلامی مقدسات اور معصوم شہریوں کے خلاف جاری حملے نہایت تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔
وزارت نے فلسطین میں شہریوں کے تحفظ اور فوری طور پر فائر بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ وہاں امن و امان قائم کیا جا سکے۔