خیبر پختونخوا اسمبلی نے پولیس (ترمیمی) ایکٹ 2024 منظور کرلیا

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا اسمبلی نے پولیس (ترمیمی) ایکٹ 2024 منظور کرلیا۔

ترامیم کے ذریعے پولیس ایکٹ 2017 میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کی طرف سے قانون و امن کے معاملات میں دی گئی ہدایات پر فوری عملدرآمد کو لازم قرار دیا گیا ہے۔

صوبائی عوامی تحفظ کمیشن کے 2 ارکان کو اجلاسوں میں مبصر کے طور پر شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

صوبے میں پولیس کی انتظامیہ صوبائی پولیس افسر کے ماتحت ہوگی تاہم یہ انتظام وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کی پالیسی، نگرانی اور رہنمائی کے تابع ہوگی۔

امزید پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے افسران کی تقرری اور تبادلوں کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔ دفعہ 21، 24، اور 37 کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے تمام قوانین اب حکومتی منظوری کے تابع ہوں گے۔

صوبائی عوامی تحفظ کمیشن کے ارکان کی تعداد 13 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی ہے جس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کے علاوہ اقلیتی نمائندے اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp