صاحب ثروت افراد ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان میں بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کروائیں، وزیراعظم

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی عوام بالخصوص صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان میں بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کروائیں۔ پاکستان اور ملک سے باہر مقیم پاکستانی آئی بین نمبر IBAN:PK11SBPD000000111111429 میں عطیات جمع کروا کر اپنے فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں کی مدد میں حکومت کا ساتھ دیں۔

پی آئی ڈی سے جازی بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے 2 ہوائی جہاز فوری طور پر بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:غزہ اور لبنان میں جنگ، اسرائیل یومیہ کتنا نقصان اٹھا رہا ہے؟

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا جائے اور امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے فلسطین لبنان، اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفرا سے روابط مزید بہتر بنائے جائیں۔ وزیراعظم نے امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے۔

اجلاس میں لبنان و غزہ میں پاکستان کی جانب سے امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستان کی جانب سے غزہ و لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ بہن بھائیوں کے لیے سردی سے بچانے والے خیمے، کپڑے، کمبل، ادویات اور اشیائے خور و نوش بھجوائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:غزہ میں لاکھوں بچے جہنم جیسی زندگی گزارنے پر مجبور

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حملوں اور محاصروں کے باعث فلسطین اور لبنان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہے۔ جو این جی اوز غزہ اور لبنان کے متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوانا چاہتی ہیں انہیں امدادی سامان کی ترسیل کے حوالےسے حکومت پاکستان کی جانب سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں

کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر

شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

شہباز شریف کی وطن واپسی: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی