تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا صرف احترام ہی کر سکتے ہیں کیونکہ اس فیصلے کے بعد بھی پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔

فیصل واوڈا کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ اگر ان کا بیان درست ہے تو ججز کو عدالتیں بند کر دینی چاہیے۔

رانا شفقت حیات لکھتے ہیں کہ فیصل واوڈا آزاد حیثیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کیسے روند سکتے ہیں؟

اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بھی بنے گی اور سمجھنا چاہیے کہ 9 مئی  والی جماعت سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp