عالمی مارچ برائے امن و عدم تشدد کے ارکان 26 سے 31 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وزارت داخلہ

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مارچ برائے امن وعدم تشدد کے ارکان 26 سے 31 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ملک کے 2 بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں قیام کریں گے۔

عالمی امن، عدم تشدد اور تخفیف اسلحہ کو فروغ دینے کے لیے قائم کیے گئے اس عالمی فورم کا آغاز 2009 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ بین الاقوامی یکجہتی کے قیام کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم بن گیا ہے، اس فورم نے اس سے قبل دنیا بھر کے سینکڑوں شہروں میں مارچ کیے ہیں۔

امن مارچ کا حالیہ تیسرا ایڈیشن 2 اکتوبر 2024 کو کوسٹا ریکا کے شہر سان ہوزے سے شروع ہوا اور 5 براعظموں کا سفر کرنے کے بعد 5 جنوری 2025 کو اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے ارکان 26 سے 31 اکتوبر تک پاکستان آئیں گے اور کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارکان کراچی میں مارچ میں شرکت کریں گے۔ سول سوسائٹی اور امن کے قیام کے لیے کوشاں کارکنوں کی بڑی تعداد میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

2009 میں دنیا بھر کے 400 شہروں میں منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ مارچ کا مقصد امن اور تخفیف اسلحہ کو فروغ دینا تھا۔

دوسرا ایڈیشن 51 ممالک اور 122 شہروں میں پھیلا ہوا ہے، جس نے تحریک کو مزید وسعت دی۔ توقع ہے کہ اس تیسرے ایڈیشن کا اس سے بھی بڑا اثر پڑے گا، جس میں پاکستان اپنے روٹ پر ایک اہم ملک ہے۔

پاکستان نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شمولیت اختیار کرکے تنازعات کی روک تھام اور انتظام میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی