پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل شمیم نقوی کے دستخط سے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو نوٹسز جاری جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 3 صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت میں ہے،پاکستان تحریک انصاف سب کے لیے انصاف اور عدلیہ کی آزادی کے لیے پرعزم ہے اور اس نے اس کے لیے جدوجہد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کی شکار ہے، عطا تارڑ

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ فارم 47 حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیمی بل کو متعارف کروا کر عدلیہ کی آزادی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور پھر اس پر عمل درآمد  کرنا تھا، جبکہ حکومت اور اس کے اتحادیوں نے پی ٹی آئی کو جبر سے گزارنے اور آئین پاکستان کے ڈھانچے کو تباہ کرنے کے ارادے سے خوفزدہ کرنے کے لیے ہر طرح کی ایذا رسانی اور ترغیب کا سہارا لیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اپنے سینیٹرز اور ایم این ایز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ کسی بل کی حمایت نہیں کی جائے گی اور کوئی بھی ترمیم کی حمایت میں ووٹ نہیں دے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم اور چیف جسٹس کی تعیناتی، تمام عمل غیرقانونی ہے، بیرسٹر گوہر

ہر ایم این اے اور سینیٹر کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ محفوظ اور مخصوص جگہ پر رہیں اور 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں حکومت سے رابطے میں نہ رہیں۔

منحرف ارکان کو جاری شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی ارکان لیڈرشپ کی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند تھے، جن میں مقررہ جگہ پر رہنے کی ہدایت بھی شامل ہے اور بیرون ملک مقیم افراد کو مزید ہدایات تک پاکستان نہ آنے اور کسی کے ساتھ رابطے نہ کرنے کی ہدایت بھی شامل تھی۔

نوٹسز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان نے پارٹی کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے مخصوص جگہ چھوڑ دی اور 26ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ تک کئی دنوں میں پارٹی یا اس کے مجاز افراد سے رابطے سے گریز کیا، ہمیں قابل اعتماد ذرائع سے معتبر شواہد اور بیانات فراہم کیے گئے ہیں کہ آپ کے ووٹ کی ضرورت پڑنے کی صورت میں آپ انحراف کا پورا ارادہ رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم نہیں مانتے، پورے ملک میں احتجاج کریں گے، علی امین گنڈاپور

’اب آپ کو اس نوٹس کی وصولی کے 7 دنوں میں بتائیں کہ آپ پارٹی سے منحرف کیوں ہوئے یا یہ کہ آپ نے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کیوں کی ہے، اگر آپ نے جواب نہ دیا تو پارٹی سے فی الفور نکال دیا جائے،اگر آپ اس نوٹس کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور آپ کے خلاف مزید نوٹس کے بغیر کارروائی کی جائے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ