شیر افضل مروت نے احتجاجی تحریک میں سرگرم نہ رہنے کی وجہ بتادی

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت ان دنوں پارٹی کے احتجاجی پروگرامز کے سرگرم نہیں دکھائی دے رہے ۔ اس حوالے سے جب میڈیا نے ان سے سوال کیا کہ وہ احجتاجی کی قیادت کیوں نہیں کر رہے تو انہوں نے اس کی 2 وجوہات بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پی ٹی آئی ارکان نے ہمیں بھی ماموں بنایا‘، شیر افضل مروت اپنی ہی پارٹی کے لوگوں پر برس پڑے

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے انہیں جلسے جلوسوں کے حوالے سے بلایا تھا اور احتجاج کے حوالے سے کمیٹی میں شامل کرنے کا بھی کہا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ کو اس میں شامل رکھا جاتا ہے تو سارا کریڈٹ آپ لے اڑیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے یہ جواب دیا کہ دیکھیں جو احجتاج کے دوران مارپیٹ و سختی سہتا ہے کریڈٹ تو اسے ملتا ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے موقعے پر تو ایک وہی تھے جنہوں نے سختیاں سہیں اور کریڈٹ بھی لیا۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی احتجاج، شیر افضل مروت کہاں تھے؟

شیر افضل مروت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنان ان سے دریافت کرتے ہیں کہ وہ احتجاجی تحریک لیڈ کیوں نہیں کرتے جس میں ان سے کہتا ہوں کہ میں ایسی کسی تحریک کا اپنے تئیں فیصلہ نہیں کر سکتا جس میں سینکڑوں لوگ مارے جائیں کیوں کہ حکومت کا رویہ انتہائی جارحانہ ہے وہ کوئی رعایت برتنے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو مشورہ دیا کہ وہ قیادت کو درست فیصلے کرنے پر مجبور کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پنجاب میں جنگلات کا تحفظ، پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری

3 سالہ بچے کی تلاش، مقامی افراد کی ڈیزل کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی ویڈیو وائرل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک