لاہور کتب میلے میں کتابوں سے زیادہ کھانے کی فروخت، خالد انعم نے معافی کیوں مانگی؟

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سوشل میڈیا پر گذشتہ چند روز سے لاہور کتاب میلے کے حوالے سے ایک تصویر وائرل ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاہور میں منعقد ہونے والا عالمی کتاب میلہ ایک فوڈ فیسٹیول میں تبدیل ہو گیا اور شرکا نے کتابوں سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا خریدیں جس میں صرف 35 کتابیں فروخت ہوئیں جبکہ 1200 شوارمے اور 800 بریانی کی پلیٹیں خریدی گئیں۔

اس وائرل تصویر اور بیان کو سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا اور کچھ سیاستدانوں نے بھی اس پر تبصرے کیے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پیٹ اور دماغ کے مقابلے میں دماغ کے جیتنے کے چانس کم ہوتے ہیں۔ ویسے بھی ہمارے دماغ کو زیادہ استعمال کرنے کی عادت کم ہے

لاہور بک فیسٹیول کے منتظمین کی جانب سے خواجہ آصف کے بیان کے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ قابل احترام وزیر محترم ہم پاکستان میں سب سے پرانا بک فیئر ہیں  اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ہمارے کتاب میلے میں کتنا ہجوم ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتاب پڑھنے کا کلچر خطرے میں ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوا۔ ساتھ ہی انہوں نے خواجہ آصف کو فروری 2025 میں خود اس کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا۔

کتابوں سے زیادہ کھانے کی فروخت، دعوے کی حقیقت کیا؟

دو روز قبل اداکار خالد انعم کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور کتب میلے میں صرف 35 کتابوں کی فروخت ہوئی جبکہ 1200 شوارمے اور 800 بریانی کی پلیٹیں فروخت ہوئیں۔ خالد انعم کی اس پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے کتابوں کی فروخت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

لیکن اداکار خالد انعم نے اب غلطی کی معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر انگریزی میں ایک پوسٹ دیکھی اور اس کا اردو میں ترجمہ کر کے بنا تصدیق  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا جس کو بنا تصدیق کے وائرل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بنا تصدیق کے ایسی معلومات شیئر کرنے پر معذرت چاہتے ہیں، اگرچہ میں نے اسے ایک لطیفہ سمجھتے ہوئے شئیر کیا۔

خالد انعم نے مزید کہا کہ اوہ آج کے بعد بغیر تصدیق کے کوئی بھی چیز اپلوڈ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ بک فیسٹیول رواں برس فروری میں منعقد ہوا تھا اب آٹھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اس میں فروخت ہونے والی کتابوں پر بحث ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟