سندھ پولیس اسلحہ گمشدگی، 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ پولیس سے بڑی تعداد میں پستولیں اور میگزین گم ہونے کے معاملے پر 3 پولیس اہلکاروں سمیت 10 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلحہ گمشدگی معاملے پر مقدمہ ایس ایچ او صدرکی مدعیت میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق، 2 اکتوبر کو پولیس نے اسمگلر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا اور 2 بین الصوبائی اسمگلرز عبدالباری اور سعید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

ایف آئی آر کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے ملزمان کوفائدہ پہنچانے کے لیے اسلحہ غائب کرانے کا منصوبہ بنایا، پولیس سے مجموعی طور پر 138 پستول اور 276 میگزین گم  ہوئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق، تفتیشی افسر نے ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ضبط شدہ اسلحہ فرانزک لیب لاڑکانہ بھجوانے کا ریکارڈ درج کیا مگر ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے اہلکاروں کے ساتھ مل کر مںصوبہ بندی کی اور اسلحہ غائب کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp