کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک ٹاکر پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جسے گلابی شرٹ پہنے دیگر 2 پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایک عمارت سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی کی عوامی کالونی میں تعینات پولیس اہلکار ظہور عباس کی وائرل ویڈیو میں انہیں سادہ لباس میں ملبوس دیگر 2 پولیس یونیفارم پہنچے اہلکاروں کے ہمراہ اسٹائل کے ساتھ ایک عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنا خاتون پولیس کانسٹیبل کو مہنگا پڑگیا

کراچی پولیس نے اپنے تمام اہلکاروں کو ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے منع کرتے ہوئے تادیبی کارروائی کی وارننگ دی ہوئی ہے، رواں ماہ کے اوائل میں ٹک ٹاک پر وائرل ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے  خاتون کانسٹیبل کو معطل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے گزری تھانے میں تعینات کانسٹیبل ماریہ گِل کو دوران ڈیوٹی غیر ذمہ دارانہ طور پر ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو پوسٹ کرنے پر معطل کیا گیا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کرنے کے احکامات کرتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر پر فیس بک اور انسٹاگرام کے لنک پوسٹ کرنے پر پابندی

متنازع ویڈیو میں پولیس کانسٹیبل ماریہ گِل کو کراچی کی مائی کولاچی کاز وے کے قریب اپنی ڈیوٹی کا بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اس طرح کےغیرذمہ دارانہ فعل کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت بھی سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرچکی ہے، اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق، سرکاری ملازمین بغیر اجازت میڈیا پلیٹ فارم اور کوئی ایپلی کیشن استعمال نہیں کرسکتے، یہ فیصلہ سرکاری معلومات و دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں کو کن بری عادات کی جانب دھکیل رہا ہے؟

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں، سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اظہار رائے یا بیان بازی نہیں کرسکتا، ہدایات کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!